Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی انتخابی مہم کا ڈیٹا روسی جاسوس کو دیا، پال مینا فورٹ کا عدالت میں اعتراف

واشنگٹن۔۔۔ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق انچارچ پال مینا فورٹ نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 2016ءمیں صدارتی دوڑ کا پولنگ ڈیٹا روسی جاسوس کو فراہم کیا تھا۔پال مینافورٹ کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کی بے پناہ مصروفیت کی وجہ سے انہیں سب باتیں یاد نہیں رہی تھیں۔ روسی مداخلت کی تحقیق کرنے والے خصوصی کونسل رابرٹ ملر نے الزام عائدکیا تھا کہ مینافورٹ نے مبینہ روسی جاسوس کِلمنک سے رابطوں کے بارے میں جھوٹ بولا ہے۔69سالہ مینا فورٹ پہلے ہی ایک کیس میں قصور وار قرار پا چکے ہیں جبکہ مالی جرائم سے متعلق کیس میں بھی انہوں نے اعترافِ جرم کیا ہے تاہم تعاون کی شرط پر مینافورٹ کی سزا موخرکی گئی ہے۔

شیئر: