Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویٹ اینڈسار پران نوڈلز ، ایک منفرد ذائقہ

اجزاء۔
جھینگے ۔آدھا کلو (صاف کئے ہوئے اور دُھلے ہوئے)
انڈے کی سفیدی۔ دو عدد
میدہ ۔آدھی پیالی
کارن فلور۔ آدھی پیالی
چینی ۔ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
چکن کیوب والا میدہ۔ ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسبِ ذائقہ
تیل۔ حسبِ ضرورت
سوس کے لیے:
ٹماٹو کیچپ۔ ایک پیالی
نوڈلز ۔ایک پیالی (اُبلے ہوئے)
انناس۔ ایک ٹن (چوکور ٹکڑے کرلیں)
پھول گوبھی۔ ایک عدد (پھول توڑ لیں)
شملہ مرچ ۔دو عدد (چوکور کٹی ہوئی)
ہری مرچ ۔چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
گُڑ ۔ایک کھانے کا چمچ
چکن کیوب والا میدہ۔ ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور۔ دو کھانے کے چمچ (پانی میں گُھلا ہوا)
سویا سوس ۔دو کھانے کا چمچ
سفید سرکہ ۔دو کھانے کا چمچ
نمک ۔حسبِ ذائقہ
تِل کا تیل۔ ایک چائے کا چمچ
تیل ۔حسبِ ضرورت
ترکیب:ایک پیالے میں جھینگے کے تمام اجزاء اور تیل ڈالیں اور پانی شامل کرکے گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اور جھینگے تیار آمیزے میں لپیٹ کر سنہری رنگ آنے تک تلیں۔علیحٰدہ کڑاہی میں ٹماٹو کیچپ ، کالی مرچ، سویا سوس ، چکن کیوب والا میدہ، نمک، سرکہ اور گُڑ ڈال کر پانچ منٹ پکائیں ۔ایک دیگچی میں تھوڑا سا تیل گرم کرکے شملہ مرچ، پھول گوبھی اور ہری مرچ بُھون کر تیار سوس اور انناس ملا دیں۔سروکرنے سے قبل کارن فلور ، نمک، تین کھانے کے چمچ تیل، تِل کا تیل، جھینگے اور نوڈلز شامل کرکے پیش کریں۔چکن کیوب والا میدہ بنانے کے لیے اڑھائی پیالی میدے میں دس پیکٹ چکن کیوب توڑ کر شامل کریں اور ہاتھوں سے مسل کر یکجان کرلیں۔اس آمیزے کو بنا کر فریج میں رکھ لیں اور حسبِ ضرورت استعمال کریں۔
 

شیئر: