Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فکسنگ اورسٹے بازی کا عروج

ڈھاکا:بنگلہ دیش میں 3دن پہلے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ پر ایک بار پھر فکسنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں اور بنگلہ دیشی ادارے جوئے ، سٹے بازی اور فکسنگ کی روک تھام کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ان دنوں جاری ہے لیکن اس کے ابتدائی مرحلے ہی میں کرکٹ کرپشن کی قیاس آرائیاں شروع ہو چکی ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے بنگلہ دیشی اداروں کو تیزی سے متحرک ہونا پڑ ا۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 20 سٹے بازوں کو جرمانے کئے گئے ہیں اور ان میں سے 6 کا تعلق ہندسے بتایا گیا ہے۔ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں فون پر فکسنگ کی کوشش کرنے والے 5 ہندوستانی سٹے بازوں کے خلاف کارروائی ہوئی اور ان پر 4 ہزار ٹکہ جرمانہ بھی کیا گیا۔کرکٹ لیگ کے دوران ایک مقامی شخص کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار بھی کیاگیا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ اس نے کیا دھمکیاں دی تھیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: