Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کی تعمیر

احمد آباد:ہندوستانی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے ۔ اس اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد گزشتہ برس رکھا گیا تھا۔تعمیر مکمل ہونے پر یہ دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا میدان بن جائے گااوراس میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔اس وقت دنیا کے سب سے بڑے گراونڈ کا اعزاز آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراونڈ کو حاصل ہے جس میں ایک لاکھ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جدیدا ور عالمی معیارکی سہولتوں سے آراستہ یہ منصوبہ 7 ارب روپے میں مکمل ہوگا۔ اسٹیڈیم کی تعمیر حال میں مسمار کئے گئے سردار پٹیل اسٹیڈیم کی جگہ پرہو رہی ہے ۔ نئے کرکٹ اسٹیڈیم میں 76 کارپوریٹ باکس، 3 پریکٹس گراونڈ، ایک انڈور کرکٹ اکیڈمی، 4 ڈریسنگ روم، ایک کلب ہاوس اور ایک اولمپک سائزکا سوئمنگ پول ہوگا اور اسے آئندہ 2 برس میں مکمل کرلیا جائے گا۔یہ نیا اسٹیڈیم آئی پی ایل ٹیم گجرات لائنز کا ہوم اسٹیڈیم بھی ہو گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: