Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پومپیو کے دورہ بغداد پر عراق میں نوک جھونک

بغداد ۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو عراق کا دورہ مکمل کرکے مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچ گئے۔وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت اعلیٰ عہدیداروںسے مذاکرات کرینگے۔پومپیو نے بغداد میں صدر،وزیراعظم او راسپیکر سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے عراقی عہدیداروں کو امریکی ، عراقی اسٹراٹیجک معاہدے کی پابندی کا یقین دلایا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ عراق خطے میں امریکہ کا اسٹراٹیجک شریک ہے۔ پومپیو کا دورہ بغداد ایسے ماحول میں عمل میں آیا جب وہاں امریکی افواج کی موجودگی پر کافی شور شرابہ چل رہا ہے۔ 
 

شیئر: