Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنزیومر الیکٹرانک شو : ریزر بلیڈ 15 لیپ ٹاپ اور کانسپٹ گیمنگ مونیٹر متعارف

ریزر کمپنی کی جانب سے کنزیومر الیکٹرانک شو 2019 کے موقع پر 27 انچ ڈسپلے کا حامل گیمنگ مونیٹر متعارف کرایا گیا ہے۔ ڈیوائس کو ریپٹر نام دیا گیا ہے۔مونیٹر کا ریفریش ریٹ 144 ہرٹز ہے اور اس کی برائٹنیس 420 نٹس تک جا سکتی ہے۔ ایچ ڈی آر سپورٹ کو بھی مانیٹر کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مونیٹر کو کسی بھی گیمنگ ڈیسک ٹاپ یا اسمارٹ ٹی وی سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے گیمنگ لیپ ٹاپ ریزر بلیڈ 15 بھی متعارف کرایا ہے جس میں اینویڈیا جی فورس آر ٹی ایکس سیریز گرافکس دیے گئے ہیں۔ لیپ ٹاپ میں ایٹتھ جنریشن انٹیل کور آئی 7 پروسیسر ، 16 جی بی ریم اور 15.6 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ‏لیپ ٹاپ میں ویپر چیمبر ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔ فرنٹ فائرنگ اسپیکر اور ڈولبائے ایٹماس ٹیکنالوجی کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔لیپ ٹاپ کی قیمت 2299 ڈالر ہے اور اس کی فروخت 29 جنوری سے شروع ہوگی۔ ریپٹر مونیٹر کی قیمت 700 ڈالر ہے اور اسے رواں سال کے آواخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: