جرمنی کے3ائیرپورٹس پر سیکیورٹی عملے کی ہڑتال

برلن۔۔۔جرمنی میں کولون بون، ڈسلڈورف اور اشٹٹ گارٹ کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی عملے نے ہڑتال شروع کر دی جس کی وجہ سے ہزاروںمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رواں ہفتے کے دوران سیکیورٹی اسٹاف نے حکام کو متنبہ کرنے کے لیے ایک علامتی ہڑتال برلن کے ٹیگل اور شوئنیفیلڈ ہوائی اڈوں پر بھی کی تھی۔ ہڑتال کرنے والوں نے فی گھنٹہ اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں فریقین کے مابین اگلا مذاکراتی دور 23 جنوری کو ہوگا۔

شیئر: