Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عروسی گہنے جدید اور دلفریب

عروسی نازوانداز میں وقت کے ساتھ فیشن کے رنگ نمایاں ہوئے ہیں .  ملبوسات ، میک اپ ، جیولری ہر چیز میں جدت سے بھرپور تبدیلی آچکی ہے .  دلہن کے جوڑے کے بعد  سب سے زیادہ توجہ جیولری کی جانب مرکوز کی جاتی ہے  .سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آرٹیفیشل جیولری نے طلائی زیورات کی جگہ لے لی ہے .  ملبوسات کی طرح جیولری میں بھی مختلف برینڈز متعارف ہو چکے ہیں جو ہرسیزن میں مختلف  ڈیزائن اور ٹرینڈز پیش کرتے ہیں  .ایشیائی خواتین میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جیولری کندن زیورات ہیں  جو دیگر نئی ویرائٹیز آ جانے کے باوجود  بھی بے حد مقبول ہیں .  جیولری میں سب سے زیادہ  نیکلس پسند کیا جاتا ہے اور  عروسی جیولری کا لازمی جزو سمجھا جاتا ہے  .  جھمکوں میں ہلکے اور بھاری  دونوں پسند کیے جاتے ہیں  . مختلف رنگوں کے اسٹونز  جیولری کو مزید دیدہ زیب بنا دیتے ہیں  .  ٹیسل ایئر رنگز بھی فیشن میں ان ہیں .  ویلوٹ چوکر کا فیشن پھر سے لوٹ آیا ہے  جس میں بلیک اور گولڈن چوکر زیادہ پسند کیے جاتے ہیں  . لیئرڈ نیکلس  میٹل اور پرلز دونوں میں پسند کے جاتے ہیں  . اینکلٹس  میٹل ، ڈائمنڈ اور موتیوں تینوں میں پسند کے جاتے ہیں .  ڈبل رنگز بھی فیشن کا حصہ ہیں .  اسکے ساتھ ساتھ آرم کف بریسلٹ  بھی عروسی جیولری کا حصہ نظر آتے ہیں  جس سے بازو کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے .
اسے بھی پڑھیں:پانچ منٹ میک اپ تکنیک

شیئر: