موبایلی سعودی نیشنل کرکٹ چیمپیئن ٹرافی 2019ءکا آغاز

جدہ(طارق نور الہی) سعودی کرکٹ سنٹر کی سرپرستی میں موبایلی کے تعاون سے موبایلی سعودی نیشنل کرکٹ چیمپیئن ٹرافی 2019ءکا سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آغازہو رہاہے۔ مملکت کے متعدد شہروںکی کرکٹ ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے2روزہ ابتدائی راونڈ میں حصہ لے رہی ہیں جن میں منطقہ تبوک کی کرکٹ ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔ مقامی ہوٹل میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی شرٹس کی رونمائی اور تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔افتتاحی تقریب میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ہمراہ آفیشلز نے بھی شرکت کی۔ محمد ذیشان خالد آف قرمیش بیکرز نے تقریب کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ کے 2روزہ ابتدائی راونڈ کا آغاز جمعہ 11 جنوری سے ہو رہا ہے جس میں تبوک کی ٹیم کا مقابلہ مدینہ منورہ کی کرکٹ ٹیم سے ہو کا یہ میچ مدینہ منورہ میں کھیلا جائے گا۔ میچ مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ہوگا ۔تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے امید ظاہر کی ہے تبوک سے باہر کھیلے جانیوالے اس پہلے میچ میں ہماری ٹیم کامیاب ہو گی ۔تبوک ٹیم کے کھلاڑی مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: