مقامی نوجوان کو زدوکوب کرنے والے 2 ایشیائی گرفتار

الخرج۔۔۔ یہاں پولیس نے ایک مقامی نوجوان کو زدوکوب کرنے والے 2 ایشیائی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی نوجوان کنگ خالد اسپتال اور الخرج میں صحت خدمات کے امیر سلطان مرکز میں طبی معائنہ کیلئے پہنچا تھا۔ اس کے ہمراہ ایک انڈونیشی اور پاکستانی بھی تھے۔ دونوں نے اسپتال مسجد کے طہارت خانہ کے قریب مقامی نوجوان کو زدوکوب کیا۔ معائنہ کیلئے آنے والی ایک خاتون نے اسمارٹ فون سے تمام واقعہ کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ وڈیو دیکھتے ہی سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے۔ انہوں نے پاکستانی اور انڈونیشی کارکنان کی نشاندہی کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔ دونوں امیر سلطا ن مرکز سے منسلک پائے گئے۔ 
 

شیئر: