ریتک 45 کے ہوگئے

بالی وڈ کے مشہور ہیرو ریتک روشن 45 برس کے ہوگئے۔ راکیش روشن کے بیٹے ریتک روشن نے کرئیرکی شروعات والد کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تھیں۔ 2000 کی فلم ”کہو نا پیار ہے“ سے راکیش روشن نے ریتک کو بطور ہیرو بالی وڈ میں متعارف کرایا۔پہلی ہی فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ یوں ایک کے بعد ایک کامیاب فلم سے ریتک آج ایک مشہور ہیرو مانے جاتے ہیں۔سائنس فکشن فلم” کرش“ اور ”کوئی مل گیا“ سے بالی وڈ کو نیا سائنس فکشن ہیرو ملا۔ریتک ان دنوں نئی فلموں میں کام کررہے ہیں۔
 

شیئر: