Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی رہائی کیلئے ترکی کی مداخلت؟

  اسلام آباد... وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں مشیر تجارت عبدالرزاق داود کی جگہ ہوتا تو سرکاری ٹھیکہ نہ لیتا ۔مفادات کے ٹکراو سے متعلق عمران خان کا موقف بہت سخت ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ2 ارب ڈالر کے بدلے نواز شریف کی رہائی والی بات پر قائم ہوں تاہم ترکی کی مداخلت پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا ۔ یہ میرے علم میں نہیں ۔ نواز شریف سمیت زیر عتاب تمام افراد این آر او کے متلاشی ہیں لیکن عمران خان ان سب سے لوٹی ہوئی دولت وصول کرنے کے ساتھ انہیں سزائیں بھی دلوانا چاہتے ہیں ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ عبدالرزاق داود نے وزیراعظم کو چینی کمپنی کے ساتھ اپنی کمپنی کی شراکت داری کا نہ بتایا ہو ۔عمران خان کو لاعلم رکھ کر چینی کمپنی سے ملوایا ہو۔ عمران خان پر کسی کے فیملی بزنس کے بارے میں نہیں پوچھتے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیم کی تعمیر کے خلاف پراپیگنڈہ جاری ہے ۔ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں اور کچھ میڈیا ادارے بھی اس کا حصہ بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے میں ہماری حکومت کا کوئی کردار نہیں ۔سارا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا ۔ ڈیم کی بنیادی ضرورت کے لئے855ایکڑ زمین حاصل کر لی ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ چیف جسٹس نے تمام مالی معاملات اور کرپشن پر بلاول سمیت خاندان کے افراد کو کوئی کلین چٹ نہیں دی۔ اسی لئے معاملہ نیب کو بھجوا دیا۔
 

شیئر: