ریاض میں دہشتگردتنظیموں کیخلاف پروگرام

ریاض۔۔۔سعودی وزیر اسلامی امور ، دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ آج جمعہ کو ریاض کے الشفا محلے میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف عظیم الشان پروگرام کی قیادت کرینگے۔دعوہ سینٹر کے تعاون سے انسداد دہشتگردی فورم منعقد ہوگا۔ اس میں مملکت بھر میں دعوہ سینٹرز کے ذمہ داران شرکت کرینگے۔ اس کا عنوان ہے’’سعوی وژن 2030ء کے مقاصد کی تکمیل سے متعلق دعوہ سینٹرز کے فرائض‘‘۔اس پروگرام میں ممتاز علماء ، مبلغین، دعوہ سینٹرز کے سربراہ اور مملکت بھر میں 406دعوہ سینٹرز کے 1500نمائندے شرکت کرینگے۔
مزید پڑھیں:- -- - -ترک اور سعودی تاجروں کی تشہیر

شیئر: