الخرمہ میں گردن توڑ بخار کی وباء کی تردید

طائف ۔۔۔محکمہ صحت طائف نے بتایا ہے کہ الخرمہ کمشنری میں گردن توڑ بخار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور نہ ہی بخار کا عارضہ ایک دوسرے سے کسی اور کو لگا۔ محکمہ صحت نے یہ وضاحتی بیان اُن اطلاعات پر رد عمل دیتے ہوئے جاری کیا  جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ الخرمہ کمشنری میں گردن توڑ بخار وباء کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ محکمہ صحت نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا کہ الخرمہ میں صحت حالات تسلی بخش ہیں، کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں۔ محکمہ صحت نے انتباہ دیا کہ عوام میں ہیجان برپا کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -ریاض میں دہشتگردتنظیموں کیخلاف پروگرام

شیئر: