876کلوگرام حشیش کے 38اسمگلر گرفتار

ریاض۔۔۔۔سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل ساہر الحربی نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی کے دوران 876کلو گرام حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ اسمگلنگ میں ملوث 38افراد گرفتارکر لئے گئے۔اسمگلنگ کے واقعات، جازان، نجران اور عسیر میں پیش آئے۔گرفتار شدگان میں سے 7کا تعلق سعودی عرب،19کا یمن، 8کا ایتھوپیا ،3کا شمالیہ اور ایک کا سوڈان سے پایا گیا۔ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -27.5ارب ڈالر کے سعودی بانڈز فروخت

شیئر: