یورپ میں شدید برف باری ، 17 افراد ہلاک

لندن ...یورپ  میں شدید برف باری کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ سردی کے باعث 17 افراد ہلاک ہوچکے ۔قطب شمالی سے اٹھنے والی یخ بستہ ہواوں سے یورپ برف سے ڈھک گیا۔ آسٹریا اور جرمنی کے سرحدی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ تین تین فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے۔برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔جرمن شہر برک ٹیس گاڈن میں برفباری کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ فوجی گاڑیوں میں برف میں گھرے عوام کو کھانے پینے کی اشیاءپہنچائی گئی ہیں۔ نجی و سرکاری عمارتوں اور سڑکوں سے برف ہٹا ئی جا رہی ہے۔پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلواکیہ میں بھی برفباری کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ یونان کے بعض حصوں میں درجہ حرارت منفی23 ڈگری تک گرگیا ۔دوسری جانب ترکی میں بحیرہ روم کے ساتھ واقع شہر میں ہر شے برف سے ڈھک گئی ۔ لوگوں کا گھروںسے باہر نکلنا دشوار ہوگیا۔

شیئر: