Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ بحران، برطانیہ میں نئے ا نتخابات کا مطالبہ

لندن ... برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنما جیریمی کاربن نے بریگزٹ بحران سے نکلنے کے لئے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کر سکتی ہے۔ لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربن نے کہا کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنے کے لئے ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرا لیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔ حکمران کنزرویٹو پارٹی کے رہنماوں نے ردعمل میں کہا کہ لیبر پارٹی بریگزٹ کے معاملے پر سیاست کھیل رہی ہے۔ لیبر پارٹی کے پاس بریگزٹ پر کوئی منصوبہ نہیں ۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے بریگزٹ ڈیل پر دستخط کر چکی ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ بھی برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے چکی ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ برس دسمبر میں پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے حوالے سے ووٹنگ کا اعلان کیا تھا تاہم شکست کے خوف سے بریگزٹ پر ووٹنگ موخر کر دی تھی۔

شیئر: