Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العبدلی گروہ پر سزا برقرار

کویت۔۔۔فوجداری کی کویتی عدالت نے العبدلی گروہ کے مجرموں کیخلاف اپیل کورٹ کے فیصلے کی تائید اور توثیق کردی۔عدالت نے شیخ حسین المعتوق کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام پر 5برس قید کی سزا سنائی تھی۔ایک اور ملزم کو 5سال قید اور دونوں کو قید کی مدت گزارنے کے بعد مزید 5سال تک سیکیورٹی نگرانی میں رکھنے کا حکم دیا گیا۔دیگر 11ملزمان کو ایک سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔فوجداری کی عدالت نے نومبر کے مہینے میں گروہ کے افراد کو سزاؤں کا فیصلہ ان کی غیر موجودگی میں سنایا تھا۔کویت نے 2016ء کے اوائل میں ایک گروہ کو ایران اور لبنانی حزب اللہ کی جاسوسی کا مجرم قراردیا تھا۔ یہ گروہ ایک ایرانی اور 25کویتیوں پر مشتمل تھا۔ یہ گروہ کویت میں ’’العبدلی‘‘گروہ کے نام سے معروف ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -عجیب و غریب عمانی قریہ

شیئر: