Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف نے اپنے خرچ پرغیر ملکی دورے کئے

لاہور... تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے اس بات کا اعترف کر لیا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے 5 سالہ دور اقتدار میں غیر ملکی دوروں کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے تھے۔ شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں سے متعلق رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی ۔ جس میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب جون 2013 سے مئی 2018 ءتک مجموعی طور پر 40 غیر ملکی دورے کئے۔ انہوں نے اپنے دوروں پر آنے والے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے جبکہ ان دوروں پر ان کے ہمراہ جانے والے سرکاری افسران کے اخراجات حکومتی خزانے سے ادا کئے گئے۔ 
 

شیئر: