Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی قونصلیٹ پر حملے میں را ملوث ہے ،پولیس چیف

کراچی ...کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ چینی قو نصلیٹ پر حملے میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ”را“ ملوث ہے۔ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔ حملے کے ماسٹرمائنڈ اسلم عرف اچھوکی موت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔ اسلم اچھو نے پہلے بھی اپنی موت کا ڈرامہ رچایا تھا۔ جب تک لاش نہیں ملتی یقین نہیں کر سکتے۔ حملے میں ملوث 5 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بی ایل اے کی کمان اس وقت بشیرزید کے پاس ہے۔ کراچی سمیت پاکستان کا امن دشمن کو کھٹکتا ہے۔ کراچی میں ہونے والے بڑے ایونٹس پر ہند میں پریشانی ہو رہی ہے۔ حملہ پاکستان اور چین کی دوستی میں دراڑ ڈالنے کی ناکام کوشش تھی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں بہت سے نام سامنے آئے ہیں، کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔حملے کے سہولت کار ملزمان مختلف وقتوں میں چینی قونصلیٹ میں آکر بیٹھ کر ریکی کرتے رہے ۔ ریکی کرنے والے ملزمان زیادہ تر ویزاسیکشن میں آکر بیٹھتے تھے اور جائزہ لیتے تھے ۔ حملہ آور ملزمان اگست سے نومبر تک کراچی آتے جاتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد تھا چینی قونصلیٹ عملے کو یرغمال بنائیں۔بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام رہا۔ چینی قونصلیٹ پر حملے کے ذریعے سی پیک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ تھا۔ دہشت گردوں کا عالمی سطح پر پیغام دینا تھا کہ پاکستان غیر محفوظ ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا کراچی میں ایک اور دہشت گردی کا بھی منصوبہ تھا۔ دوسرے منصوبے سے پہلے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ 

شیئر: