Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاجر برادری معاشی استحکام کیلئے تعاون کرے،جنرل باجوہ

راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے آگاہ کیا۔تاجروں نے کاروباری مواقع بڑھانے کےلئے محفوظ ماحول بنانے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔آرمی چیف سے ملاقات میں تاجر برادری نے ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
 

شیئر: