Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ایک_قوم_ایک_پاکستان

ملکی ترقی کا راز اتحاد اور اتفاق میں پوشیدہ ہے۔ ایسا کہنا ہے پاکستانی ٹویٹر صارفین کا۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
معینہ خان نے ٹویٹ کیا اتحاد میں ہی طاقت کا راز پوشیدہ ہے۔ آج باہم مل کر اور ٹیم بن کر کام کیا جاتا ہے تو بہترین نتائج سامنے آتے ہیں۔
غلام مجتبی نے لکھا پشتون اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہم پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ یہ تفرقہ پھیلا رہی ہے۔
حبیب یوسفزئی کا کہنا ہے دنیا کی کوئی طاقت اس وقت تک ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی جب تک ہم میں اتحاد باقی ہے۔
ماریہ راجپوت نے ٹویٹ کیا ہمارے دشمن بہت چالاک اور باہم متحد ہیں اور وہ پاکستان کے لوگوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کے ایجنڈے پر مستقل کام کر رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی نا اتفاقی اور باہمی تلخیوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
حسان خان بلوچ نے کہا : ‏پاکستان کی بہتری سندھی پنجابی پختون یا بلوچ ہونے میں نہیں بلکہ پاکستانی ہونے میں ہے۔ پاکستان ایک خوبصورت تن آور درخت ہے ۔ بلوچستان ، پنجاب ، سندھ اور پختونخواہ اسکی پھل دار شاخیں ہیں ۔
شہباز نے ٹویٹ کیا : ‏‎سیاست دانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہقومی یکجہتی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور قوم کو صرف اور صرف پاکستانیت کے جھنڈے تلے جمع کریں۔ اور اتحاد و اتفاق کی ایک ایسی مثال قائم کریں کہ پاکستان کے مسائل خود بخود حل ہوجائیں۔
صبا اکرم نے لکھا پاکستان خوبصورتی ، امن ، تہذیب ، ثقافت اور اتحاد اتفاق سے بھرپور سرزمین ہے۔
محمد رحمان خان نے کہا : ‏ایمان ، اتحاد ، یقین محکم ، یہ ہیں ایک زندہ قوم کی نشانی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں