Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرین خان کے تھپڑ کی وڈیو وائرل

بالی وڈ اداکارہ زرین خان کے بھرے مجمعے میں نوجوان کو تھپڑ لگانے کی ایک وڈیو منظرعام پر آئی اور سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوگئی۔ اداکارہ زرین خان اس وڈیو میں ایک بھرے مجمعے میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی دراصل یہ وڈیو زرین خان کےساتھ گزشتہ ماہ پیش آنےوالے اس واقعے کی ہے جب وہ ایک جیولری شاپ کی اوپننگ پر پہنچی تھیں۔ وہاں زرین خان کو دیکھ مداحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی تھی۔ کچھ نوجوانوں نے زرین خان کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر انہوں نے ایک نوجوان کی پٹائی کردی تھی۔

 

شیئر: