رنبیر اورعالیہ جون میں منگنی کریں گے

ناموربالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے۔بالی وڈ کی ایک اور خوبصورت جوڑی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی جون میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنا کر ہمیشہ کےلئے ایک ہوجا ئےں گے ۔ رنبیرکی والدہ نیتو کپور کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا جلد منگنی کرلے۔ رنبیرکپور اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں لہٰذا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید نیتو کپور رنبیر کو شادی سے پہلے کی رسم’ ’روکے“ کے لئے بھی منالیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کپورفیملی کے کچھ زیادہ ہی قریب آگئی ہیں۔ انہوں نے سال نو بھی نیویارک میں رنبیر کے گھر والوں کے ساتھ منایا تھا۔

 

شیئر: