کن پیشوں کی تبدیلی نہیں ہوسکتی، نیا لائحہ عمل جاری

ریاض: غیر ملکی کارکنان کے پیشوں کے حوالے سے پرانا قانون منسوخ اور نیا قانون نافذ العمل ہوگیاہے۔ وزارت محنت نے پیشوں میں تبدیلی کے حوالے سے نئے ضابطے یہ بنائے ہیں کہ ایسا کوئی بھی پیشہ جو سعودیوں کیلئے مخصوص ہو وہ پیشہ غیر ملکی نہیں اپنا سکتا۔ اگر وزارت محنت نے کسی پیشے میں تبدیلی کی پابندی لگا رکھی ہو تو ایسے پیشے کے لئے بھی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں ایسے پیشے جن کیلئے پیشگی منظوری ضروری قرار دیدی گئی ہے وہ بھی نہیں اپنائے جاسکتے۔ ایسے پیشوں کیلئے تبدیلی نہیں ہوگی۔
 

شیئر: