نواز شریف کو انجائنا کا خطرہ

لاہور...سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ فوری علاج نہ کیا گیا تو صحت سے متعلق کوئی بھی خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ صبح سے شام تک کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا انتظار کرتا رہا لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ سابق وزیراعظم کے بازومیں وقفے وقفے سے دردکی شکایت ہے۔نوازشریف د ل کے عارضے میں مبتلا ہیں، اس لئے انہیں خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااور قومی اسمبلی کے رکن احسن اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی سہو لتیں فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تومقدمہ درج کرائیں گے۔مقدمہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ جیل کیخلاف درج کرائیں گے۔ 

شیئر: