Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

سڈنی:ہند اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج سڈنی کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی بولر پیٹر سڈل 8سال بعد کوئی ون ڈے میچ کھیلیں گے۔دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اب نئے فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی اور اس سیریز کو مئی جون میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اس وقت اپنے 2بڑے کھلاڑیوں کے بغیر کافی کمزور ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم کو اس سیریز کے ساتھ ورلڈ کپ کے لئے فیورٹ تصور کیا جا رہا ہے۔عثمان خواجہ اور پیٹر ہینڈ کومب ٹیم میں واپس آئے ہیں جبکہ پیٹر سڈل بھی 8سال بعد اپنی واپسی کو درست ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب ہندوستانی ٹیم اپنے روایتی ون ڈے اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گی تاہم آل راونڈر ہردک پانڈیا کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے اگر پانڈیا پابندی کا شکار ہوتے ہیں تو ان کی جگہ رویندر جدیجہ کھیلیں گے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: