Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قسمت ایسے بھی بدلتی ہے

بلیک پول۔۔۔ مختلف دھاتوں کا پتہ لگانے والے آلات سے لیس چھریوں کی مدد سے مدفون خزانے ڈھونڈنے والوں کو کبھی کبھار انکے خواب و خیال سے کہیں مہنگی اور نادر چیزیں ہاتھ آجاتی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہاں ایسا ہی کام کرنے والے 53سالہ مشل وال کو کیچڑ کے نیچے زمین سے ایک یادگار انگوٹھی ملی ہے جو بظاہر دیکھنے میں چھوٹی لگتی ہے مگر اسکی قیمت 10ہزار پونڈ تک ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ انگوٹھی برطانوی بادشاہ چارلس دوم کے ایک درباری ایڈورڈ کولمن کی ہے جسے غداری کے پاداش میں 1678ءمیں انتہائی کرب ناک سزائے موت سے دوچار کیا گیا تھا۔ اسے پہلے پھانسی دی گئی پھر پانی میں غوطے لگائے گئے اور پھر نشان عبرت بنادیا گیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ کسی ڈرامہ بازی کے چکر میں عبرتناک موت سے ہمکنار ہوا کیونکہ جس جرم کی پاداش میں اسے سزائے موت د ی گئی اس کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ ایک من گھڑت کہانی کو حزنیہ بناکر پیش کیا گیا تھا۔اس وقت بھی 17ویں صدی کی اس انگوٹھی کی ظاہری شکل و صورت درست اور چمک دمک بھی برقرار ہے۔
 

شیئر: