Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی بیخ کنی کیلئے زیادہ پرعزم ہیں، یمنی فوج

عدن ۔۔۔ یمنی فوج کے اہم کمانڈر نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی بیخ کنی کی دھمکی دیدی۔ جمعرات کو یمن کے العند فوجی اڈے پر فوجی پریڈ پر ڈرون سے حملے کے بعد دھمکی دی گئی ہے۔ یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر عبد و مجلی نے کہا کہ حوثی باغی حد سے آگے بڑھ چکے ہیں۔ انکے حملے کا جواب دیا جائیگا۔ یمنی عوام اور انکی مسلح افواج دہشتگرد حوثیوں کی بیخ کنی کے حوالے سے زیادہ پرعزم ہیں۔ حوثی نہ تو قیام امن میں یقین رکھتے ہیں اور نہ بین الاقوامی انسانی قانون کو مان رہے ہیں۔ یہ یمن سمیت پورے خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔ دوسری جانب یمن کے نائب وزیراعظم سالم الخبشی نے کہا ہے کہ یمن کی سیاسی قیادت حوثیوں سے نمٹنے کیلئے تمام آپشن کھلے رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے العند میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کا حقیقی چہرہ پوری دنیا کے سامنے منکشف کردیا۔ 

شیئر: