ای سی ایل میں نام ، لیاقت جتوئی ملک سے باہر

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کو مختلف مقدمات میں مطلوب اور پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی ای سی ایل میں نام موجود ہونے کے باوجود ملک سے باہر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کا نام نیب کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ می شامل کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق لیاقت جتوئی نے ایک دن قبل ہی ”ون ٹائم پرمیشن‘ ‘کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی، جو اسی دن منظور کرلی گئی جس کے بعد لیاقت جتوئی اسی دن ملک سے باہر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے 4فروری تک کیلئے ملک سے باہر رہنے کی اجازت مانگی ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ”ون ٹائم پرمیشن‘ ‘کی درخواست منظور کرنے کےلئے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا جبکہ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب نے لیاقت جتوئی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی ۔
 

شیئر: