Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی بجٹ 23 جنوری کو پیش ہو گا

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے سیچوریٹری ریگولیٹری آرڈرز (ایس آر او) کے اجرا کا اختیار ختم کردیا گیا ہے جبکہ منی بجٹ میں ٹیکس سے متعلق بے ضابطگیوں کو دور کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کردیا جائے گا۔ قبل ازیں 21 جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم عمران خان کے غیر ملکی دورے کی وجہ سے اس کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسوں کے حوالے سے ہر قسم کی تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی۔ علاوہ ازیں ملاقات کے دوران صنعت کاروں کی جانب سے ایف بی آر کے نچلی سطح کے افسران کو اختیارات دیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
 

شیئر: