Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیادت کو نقصان پہنچا تو ذمے دار وزیرا عظم ہوں گے‘ احسن اقبال

لاہور:  ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جیل میں اگر شہباز شریف یا نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کی براہ راست ذمے داری وزیرا عظم پر عائد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کو صحت کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے، اس حوالے سے اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو ذمے داری وزیر اعظم، سیکرٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ کے ذریعے پاکستان سے انتقام لے رہے ہیں۔ ملک بھر میں  مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔  ہم حکومت کے ہتھکنڈوں کا اچھی طرح مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔
 

شیئر: