Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری زمین پر قائم پیٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم

لاہور:  عدالت عظمیٰ نے لاہور میں سرکاری زمین پر قائم پیٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری اراضی پر قائم پیٹرول پمپس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت کو بتایا کہ شہر کے 24 پیٹرول پمپس کی لیز ختم ہو چکی ہے جبکہ اس حوالے سے ایک پیسے کی ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سرکاری زمین کی بندر بانٹ کسی قیمت پر نہیں ہونے دیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے لاہور کے 24 پیٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم جاری کردیا۔

شیئر: