Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران جوہری سرگرمیاں روکے ،فرانس

پیرس...فرانس نے ایران سے جوہری ہتھیار لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور دیگر سرگرمیاں فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ تہران کی جانب سے جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائلوں کے تجربات اور ان کی تیاری کی سرگرمیوں پرتشویش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری روک دے۔ ایران کی بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کی سرگرمیاں خطے میں اسلحے کے حصول کی دوڑ کا ذریعہ بنیں گی۔ 

شیئر: