Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ میں برفباری جاری،ہلاکتیں21ہوگئیں

 لندن ... یورپی ممالک میں جاری شدید برفباری کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حادثات میں21 افراد ہلاک ہو چکے۔ جرمنی کے جنوبی علاقوں میں برف باری کے بعد سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ نے گاڑیوں، سڑکوں اور مکانات سب کو سفید چادر میں چھپا دیا ۔شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ تعلیمی ادارے بند ہیں۔درجنوں پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔آسٹریا میں بھی برفباری کے بعد پھسلن کے سبب سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کرنا پڑا۔جرمنی اور آسٹریا میں برف میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے فوج کو طلب کیا گیا ہے ۔جرمنی کے کئی اضلاع میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ۔پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلوواکیہ میں بھی شدید برف باری ریکارڈ کی گئی۔یونان کے بعض حصوں میں درجہ حرارت منفی 23 ڈگری تک گر گیا۔
 

شیئر: