Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے کیا کریں ؟ ‎

منہ سے بدبو کا آنا انسان کی سماجی زندگی کو بری طرح متاثر کرتاہے . انسان دوسرے سے بات کرتے ہوئےکتراتا ہے اورخود اعتمادی چکناچور ہوکر رہ  جاتی ہے .  انسان معاشرے سے کٹ جاتا ہے اور اسکی بات چیت کی صلاحیت مسدودہوجاتی ہے .  اکثر اوقات بار بار برش کرنے سے بھی منہ کی بدبو ختم نہیں ہوتی .  دراصل یہ معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے .  معدے میں تیزابیت ، بیکٹیریا کی افزائش  اور معدے کے دیگر مسائل  منہ میں بدبو کا سبب بنتے ہیں . اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے  کہ امرود کے پتے اچھی طرح چبا چبا کر انکا رس پیئیں . پتے نہ کھائیں بس  منہ میں رکھ کر چباتے رہیں اس طرح رس حلق میں گرتا رہےگا .  اسکے علاوہ باہر کے کھانوں ، تلی ہوئی چیزوں ، مرچ مصالحوں والی غذائیں اور بادی چیزوں سے پرہیز کریں .  نیم کی مسواک کریں .   سہاگہ توے پر بھون پر  پیس کر سفوف بنا کر شہد میں  ملا کر  دانتوں اور مسوڑھوں پر لگائیں .  اسکے علاوہ سونف ، پودینہ اور  الائچی کو ڈیڑھ  پیالی پانی میں ابالیں  . جب ایک پیالی رہ جائے تو پی لیں .  ہر کھانے کے بعد  یہ پانی پینے سے بہت جلد افاقہ محسوس ہوگا . 
 

شیئر: