Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت جیالوں کو نہ للکارے،بلاول

 
کوٹری ...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میرٹ کی بات کرتی ہے ۔ میرٹ پر وہ ہمارے ایک مراد علی شاہ کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ عمران خان نے حکومت تو حاصل کرلی لیکن عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ پیپلز پارٹی نے صرف عوام کی خدمت کی ہمیں عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے ۔سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی سے محبت کرتے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مت للکاریں ۔کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان نے حکومت تو حاصل کرلی لیکن عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ تحریک انصاف کو دھاندلی کرکے حکومت ملی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی سے محبت کرتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں کو مت للکاریں ۔حکومت جتنا آگے جارہی ہے ۔ ملک اتنا ہی پیچھے جا رہا ہے ۔ معیشت کا برا حال ہوگیا ۔عوام مہنگائی سے تنگ ہیں ۔ ملک میں غریبوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں ۔ جنہوں نے 50 لاکھ گھر دینے تھے انہوں نے لوگوں کے سر سے چھت تک چھین لی ۔انہوں نے وفاقی حکومت پر الزام لگایا کہ انہوں نے سندھ کا پانی اور بجلی بند کردیا ۔حکومت کو پگڑیاں اچھالنے کے سوا کچھ نہیں آتا۔ ہم کسی جعلی جھوٹی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے ۔پیپلز پارٹی انتقامی سیاست کا کڑا مقابلہ کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے عوام کو دیوار سے صرف اس لئے لگایا جا رہا ہے کہ انہوںنے اپنے ووٹ چوری نہیں ہونے دیئے، انہوںنے کٹھ پتلیوں کو مسترد کردیا یاد رکھو اگر سندھ ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا نے اپنے حقوق لینے کے لئے اسلام آباد پر چڑھائی کا فیصلہ کر لیا تو تمہاری حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔بلاول نے مزید کہا کہ تم صبر کا امتحان نہ لو، تم سے پہلے بھی بہت فرعون آئے، ان کے انجام سے سبق سیکھو ۔جیالو کو مت للکارو ، اگر باز نہ آئے تو پھر تمھیں سکھائیں گے کہ ووٹ کی چوری کا بدلہ کیسے لیا جاتا ہے ۔
 

شیئر: