Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائٹ کالر کیسز10 ماہ میں نمٹائیں گے ،چیئرمین نیب

  اسلام آباد ... قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید قبا ل نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ملک میں بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی صورت اختیار کر چکی ہے۔ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بدعنوانی سے لوٹی گئی اور منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی گئی رقوم کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی گروہ ،سیاست اور سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔ہمارا تعلق صرف پا کستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالتوں میں 900 ارب روپے کے بدعنوانی کے ریفرنس زیر سماعت ہیں۔نیب نے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے 10 ما ہ کا وقت مقرر کیا ہے۔ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فارنسک لیبارٹری قائم کی ہے جس سے دستاویزات کی تصدیق ، موبائل ڈیٹا، فنگر پرنٹس کی شناخت سے میگا کرپشن کے مقدمات میں ٹھوس شواہد کے حصول میںمددملتی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

شیئر: