زرداری جیل نہیں جائیں گے ،رانا ثناءاللہ

لاہور....مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب 2ماہ میں جعلی اکا ونٹس کیس کی تحقیقات مکمل نہیں کر سکتا ۔میرا خیال ہے کہ آصف زرداری جیل نہیں جائیں گے۔ ٹی وی انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ جعلی اکاونٹس سے متعلق جے آئی ٹی بنائی تو سپریم کورٹ نے تھی لیکن اس کی رپورٹ بنی گالہ میں تیاری ہوتی رہی پھر وزراءکی ایک کمیٹی بنی جس نے اس کی منظوری دی۔یہاں تک کہا جارہا ہے کہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران ایک موقع پر بلاول بھٹو کی تقریر چل گئی جس پر ایک قہقہ بلند ہوا۔ سب سے بلند قہقہ فواد چوہدری کا تھا ۔ یہ باتیں چیف جسٹس تک بھی پہنچی ہو ں گی۔ اسی لئے انہوں نے اس رپورٹ کو فارغ کر کے نیب کو تحقیقات کا حکم دیا۔نیب کی تحقیقات میںکئی ماہ لگیں گے اور پھر ریفرنس دائر ہوگا ۔انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال پر کہا کہ انہوں نے بطور چیف جسٹس جووقت گزار ا ہے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ زیر بحث آئے گا یہ منفی اور مثبت بھی ہوگا لیکن یہ منفی کتنا اور مثبت کتنا ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

شیئر: