Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو متحد کرونگا،فضل الرحمان

پشاور... جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے۔غریبوں کے مکانات گرائے گئے۔بڑے لوگوں کے بڑے بڑے پلازوں کو ریگولرائز کیا جارہا ہے۔ پشاور پریس کانفرنس میں انہوںنے کہاکہ انصاف کا معیار طاقتور اور غریب لوگو ں کے لئے الگ ہے ۔عام آدمی کو جینے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوائیں عام آدمی کی ضرورت ہیں مگر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔حکمران جماعت الیکشن سے قبل مہنگائی کا خاتمہ اور مفت علاج دینے کے دعوے کررہی تھی لیکن اب صورتحال کچھ اورہے۔روز نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں اورمہنگائی میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت یوٹرن پر فخر کرتی ہے۔حکمران جماعت کے قوم اور فعل میں تضاد ہے ۔جعلی اور خلائی حکمران ہونے سے پندرہ ارب روپے قرضہ ملک پر بڑھا ہے۔فضل الرحمن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے مگر موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت نہیں ہوئی ۔ایک تیار ہوتا ہے تو دوسراپیچھے ہٹ جاتا ہے۔ پانچ مہینوں میں دونوں کو متحد کردونگا ۔

شیئر: