ایتھوپیا سے گھریلو ملازمین لانے کا معاہدہ

ریاض۔۔۔ وزارت محنت اور ایتھوپیا کے درمیان گھریلو ملازمین لانے کا معاہدہ ہوگیا۔ وزارت محنت نے کہا ہے کہ شہریوں کو سہولت پہنچانے کیلئے مختلف ممالک سے گھریلو ملازمین لانے کے معاہدے جاری ہے۔ بہت جلد شہری ایتھوپیا سے بھی گھریلو ملازمین کے ویزے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایتھوپیا سے ماہر اور سستا عملہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے ایتھوپین حکام کے ساتھ بات چیت ہوچکی ہے۔ 

شیئر: