کینسر سے جنگ نے بہتر اداکار ہ بنادیا،منیشاکوئرالہ

     بالی وڈ کی اداکارہ منیشاکوئرالہ کا کہنا ہے کہ کینسر سے جنگ جیتنے نے ان کو پیشہ ورانہ طور پر بھی ایک بہتر اداکار بنا دیاہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ منیشاکوئرالہ  نے اپنی کتاب ’’ہیلڈ -ہائو کینسر گیو می نیو لائف‘‘ کی رونمائی کے موقع پر کہا ہے کہ کینسر میں مبتلا ہونے اور اس سے جنگ جیتنے کے سفر نے ان کو نہ صرف ایک بہتر انسان بلکہ ایک بہتر اداکار بھی بنادیا ہے۔ کتاب کی رونمائی کے موقع پر بالی وڈ کی کئی اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں جن میں اداکار وناپن کھیر، ریکھا، ہدایتکار امتیاز علی اور مہیش بھٹ شامل ہیں۔
 

شیئر: