شردھاکپور کیساتھ اداکاری کا انتظار تھا، سشانت

     بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا ہے کہ انہیں اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ اداکاری کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ فلم ’’چھچھورے‘‘ میں کام کرنے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شردھا کپور کے ساتھ کام کرنے کا طویل عرصے سے انتظار تھا کیونکہ اس سے قبل ہم خیالوں میں متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کبھی نہیں ہو سکا لیکن اب فلم ’’چھچھورے‘‘ سے میری ان کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش پوری ہو گئی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میرے لئے شردھا کے ساتھ اداکاری کا یہ بہترین وقت ہے ۔
 

شیئر: