فوجی عدالتوں میں توسیع،اپوزیشن سے حکومتی رابطے

  اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر ا پوزیشن سے مذاکرات کے لئے 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔ وزیردفاع پرویزخٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی کو ا پوزیشن سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا  ۔حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطوں اور  پیش رفت پر وزیراعظم کو آگاہ کرے گی ۔ حکومتی کمیٹی ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے رابطوں میں وزارت قانون اور وزارت داخلہ کے تیار کردہ مسودے بھی غور کے لئے پیش کرے گی ۔ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے اپوزیشن سے ابتدائی رابطے کئے ہیں۔ اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ وزیراعظم نے فواد چوہدری کو اپوزیشن سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے۔

شیئر: