Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینیئرنگ کا نیا شاہکار”روبوڈاگ“

لاس ویگاس ۔۔۔ یہاں گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اشیاءاور دوسری چیزوں کی نمائش کے دوران انجینیئرنگ کا ایک نیا شاہکار سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق روبوٹ کی دنیا میں نیا اضافہ ”روبو ڈاگ“ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ کسی بھی چوپایہ جانور کی طرح سیڑھیوں پر بھی چڑھ سکتا ہے۔ دروازے کی گھنٹی بھی بجا سکتا ہے او راپنے ساتھ لانے والا سامان بھی صاحب خانہ کو پہنچا سکتا ہے۔ یہ روبو ڈاگ این وائی بوٹکس نامی ادارے نے تیار کیا تھا اور اس کی کارکردگی کا حیرت انگیز مظاہرہ بھی سامنے آیا۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی جرمنی کی ہے اور اسکا نام کونٹی نینٹل ہے۔اس کی ڈیزائننگ کرنے والے اسے کیوب کا نام بھی دے رہے ہیں تاہم ابھی یہ بازار میں نہیں آیا ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ سال رواں کے وسط تک اسکی مارکیٹنگ شروع کردی جائے۔کارکردگی کے مظاہرے کے دوران اس روبوٹ کتے نے گاڑیوں پر اچھل کر چڑھنے کے بعد اسی انداز سے اچھل کر نیچے اترنے کا بھی مظاہرہ کیا۔ اسکا وزن66پونڈ ہے اور یہ 22پونڈ تک وزن لیکر چل سکتا ہے۔ اس میں لگی بیٹری2سے 4گھنٹے تک رہتی ہے۔ اسکی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ چاروں جانب گھومنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے المونیم اورکاربن فائبر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پانی اور گردو غبار کا کوئی اثر اس پر نہیں ہوتا۔ 
 

شیئر: