مملکت کے 9 ریجنوں میں موسم غیر یقینی ہوگا، محکمہ موسیات

ریاض۔۔۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کو 9 ریجنوں میں موسم غیریقینی ہوگا۔ آج اتوار سے لے کر منگل تک مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی جبکہ دیگر شہروں میں گردو غبار سے طوفان کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ منورہ میں العلاء، خیبر، مہدالدھب ، الحناکیہ، ینبع، بدر اور دیگر علاقے زد میں ہونگے۔ اسی طرح قصیم ریجن کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ حائل اور اس کی مختلف کمشنریاں گردو غبار کی لپیٹ میں آسکتی ہیں۔ ریاض ریجن سمیت مکہ مکرمہ ریجن میں بھی رواں ہفتے کے دوران موسم غیر یقینی ہوگا۔ شمالی حدود کے علاوہ مشرقی ریجن اور الجوف میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ 
 

شیئر: