Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالب علم آئن اسٹائن بن گیا

دمام ۔۔ ۔ فزکس کے 20ویں بین الاقوامی مقابلے میں سعودی طالب علم عبداللہ بن عیسیٰ الجبارہ نے آئن اسٹائن کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ اسکا اہتمام امریکی شہر نیویارک کی فیکلٹی آف ہنٹر نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں کیا تھا۔ سیکریٹری جنرل اور سعودی عرب کی نمایاں شخصیات بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئیں۔ شہزادہ عبداللہ بن مساعد آل سعود پیش پیش تھے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے فزکس کے ممتاز سائنسدان بھی مقابلے میںطلباءکی سرپرستی کیلئے پہنچے ہوئے تھے۔ الجبارہ کا تعلق القطیف کمشنری سے ہے۔ مقابلے میں 58ممالک کے 1059طلباءشریک ہوئے۔ الجبارہ کو مقابلے میں چاندی کا تمغہ دیا گیا جبکہ وہ 10ویں نمبر پر آیا تھا۔
 

شیئر: