Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستا ن کی10 امیر ترین شخصیات کون ہیں؟

کراچی ...پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح امیرترین شخصیات موجود ہیں، جن کی دولت کا اندازہ اربوں ڈالر میں لگایا گیا ہے۔ 2019کی شروعات میں سامنے آنے والی نئی فہرست میں پاکستان کے10 امیر ترین افراد میں شاہد خان گزشتہ سال کی طرح پہلے مقام پر ہیں، ان کی دولت تقریبا 7.2 ارب ڈالر ہے۔اس فہرست میں سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے نام شامل ہیں۔دوسر ے نمبر پر پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت بیسٹ وے گروپ اور یو بی ایل کے مالک انور پرویز ہیں، جن کی کل دولت 3.8 ارب ڈالر ہے۔تیسرے نمبر پر میاں منشا ہیں جن کی دولت کا اندازہ 1.9 ارب ڈالر ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی دولت کا اندازہ 1.8 ارب ڈالر ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف، بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض، ہاشو گروپ آف کمپنیز کے صدر ہاشوانی، شان گروپ کے ناصر شان اور آئی ٹی سیکٹر کے اشعر عزیز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

شیئر: