Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرانک شو : اسوس زین بک 14 اور اسٹوڈیو بک ایس متعارف‎

اسوس کمپنی کی جانب سے سلیک اور پورٹیبل زین بک 14 لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔  لیپ ٹاپ کا وزن صرف 1.65 کلوگرام ہے۔ ڈیوائس میں 14 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کو انٹیل کور آئی 3 ، آئی 5 اور آئی 7 پروسیسر آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔اسٹوڈیو بک ایس کمپنی کا پاور فل ورک اسٹیشن کلاس لیپ ٹاپ ہے۔ اس کا ڈسپلے 17 انچ کا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 64 جی بی ریم اور چار ٹی بی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو دیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں انٹیل کور ایٹتھ جنریشن آئی 7 ہیکسا کور پروسیسر دیا گیا ہے۔زین بک 14 کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا اور اس کی قیمت 749 ڈالر ہوگی۔ 
 

شیئر: