Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں ذو الفقار علی بھٹو کی یاد میں تقریب

نمائندہ اردو نیوز ۔ شارجہ
 
 ذوالفقار علی بھٹونے صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا بالخصوص عالم اسلام کے ممالک کو نئی راہ اور سوچ دی۔ انہوں نے اسلامی ممالک کو متحد کر نے اور اسلامی طاقت بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا۔لاہور میں اسلامی کانفرنس کا انعقاد کر کے پوری دنیا کو مسلمانوں کی طاقت اور اہمیت کا پیغام دیا۔ان خیالات کا اظہار شارجہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی 91ویں یوم پیدائش کی منعقدہ تقریب میں مقررین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے۔اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیااور متحدہ عرب امارات، پاکستان اور عالم اسلام کیلئے دعا کی گئی۔سردار جاوید یعقوب نے یو اے ای میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔تقریب میں میاں منیر ہانس ‘سردار جاوید یعقوب ‘ملک خادم شاہین ‘چوہدری مظہر ‘زاہدہ ملک اعوان ‘امام بخش ‘آصف گل ‘شفیق صدیقی ‘سردار حبیب الرحمن ‘چوہدری انیس ‘عرفان گوندل ‘ذوالفقار مغل عزت اسلم ‘قیصر آفریدی ‘فضل درانی ‘علی مہانی ‘فاروق بانیاں ‘نیازخان ‘نجمیہ جیلانی ‘وقار جانی اورڈاکٹر عارف حسین طوری کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔
 

شیئر: